50

سزا یافتہ پاک فوج کے دو اعلیٰ افسران اور حساس ادارے کے ایک سویلین افسر جیل حکام کے حرالے

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ سزا پانے والے دو آرمی اور ایک سویلین افسر کو سول جیل حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

(آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 30 مئی کو سزا پانے والے دو آرمی اور ایک سویلین افسر کو سول جیل حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 تینوں افسران کو جرائم کی تصدیق کے فوری بعد حراست میں لے لیا گیا تھا اور دورانِ ٹرائل پاک فوج کی حراست میں رہے

یاد رہے کہ 30 مئی کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے دو اعلیٰ افسران اور حساس ادارے کے ایک سویلین افسر کو جاسوسی کے الزام میں  سزاؤں کی توثیق کی تھی۔

سزا پانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اقبال کو 14 سال قید بامشقت بریگیڈئیر ریٹائرڈ راجہ رضوان کو سزائے موت اور حساس ادارے کے سویلین افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کو بھی سزائے موت دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں