63

عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں

چھ پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان فلم انڈسیڑی عید پر فلم بینوں کو نئی فلموں کا تحفہ دینے کی روایت برقرار رکھے گی، اس سال بھی عید الفطر کے موقع پر چھ پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی ۔

یاسر نواز کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم رانگ نمبر 2 میں اداکارہ نیلم منیر اور اداکار سمی خان سلور اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔

عید الفطر پر ریلیز ہونے والی دوسری اردو فلم چھلاوا ہے جس میں شائقین کے لیے کامیڈی، رقص اور ایکشن ہے ۔

فلم چھلاوا میں اداکارہ مہوش حیات اور اظفر رحمان آمنے سامنے ہونگے جبکہ محمود اسلم اور عدنان شاہ مزاحیہ کردارمیں نظر آئیں گے ۔

دو پنجابی فلمیں شریکے دی اگ اور پیشی گجراں دی بھی سینما گھروں کی زینت بنیں گی اس کے علاوہ دو پشتو فلمیں عید پر نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں