Asia Bibi 115

آسیہ بی بی آزاد شہری ہیں،اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کر گئی، ترجمان دفتر خارجہ

  ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان کی ایک آزاد شہری ہیں اور وہ اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کر گئی ہیں۔

دفتر خارجہ نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران  آسیہ بی بی سے متعلق سوال پر ڈاکٹر محمد فیصل نے جواب دیا کہ آسیہ بی بی پاکستان کی ایک آزاد شہری ہیں اور وہ اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کر گئی ہیں۔ تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ وہ کب اور کہاں گئی ہیں اور اس کے انتظامات کس نے کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں