62

رمضان 2019: دنیا کے مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان ماہِ رمضان کے  روزے رکھ رہے ہیں۔ پاکستان میں روزے کا دورانیہ 15 گھنٹے کا ہے تاہم دنیا کے کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں روزے کا دورانیہ20 گھنٹے کا ہے

دنیا بھر میں سب سے طویل روزہ روس کے شہر مورمانسک میں 20 گھنٹے 45 منٹ جب کہ روزے کا سب سے کم دورانیہ ارجنٹینا میں 11 گھنٹے ہے۔

آئس لینڈ، میں روزے کا دورانیہ 19 گھنٹے 44 منٹ جبکہ سویڈن میں روزے کا دورانیہ 18گھنٹے 26منٹ ہے جب کہ برطانیہ، جرمنی اور فرانس میں روزے کا دورانیہ 17 گھنٹے ہے۔

 ایران، افغانستان اور ترکی کے مسلمان 15 گھنٹے سے زائد دورانیہ کا روزہ رکھ رہے ہیں جب کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں روزہ 14 گھنٹے طویل ہے۔

امریکہ اور کینیڈا میں روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے سے زائد ہے   

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں