64

پاکستانی لڑکیوں کی اسمگلنگ اور جھانسہ دیکر شادی کرنے والے مزید 11 چائینز گرفتار

 ایف آئی اے نے جوہر ٹاؤن لاہور سے پاکستانی خواتین کو شادی کا جھانسہ دینے والے مزید 11 چائینر کو گرفتار کرلیا۔

یف آئی اے نے چند روز کے دوران فیصل آباد، لاہور اور راولپنڈی سمیت کئی علاقوں میں کاروائیاں کرکے پاکستانی خواتین کو شادی کا جھانسہ دے کر چین لے جانے اور ان سے جسم فروشی کرانے والے ایک درجن سے زائد چینی باشندوں کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے کا چینی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایف آئی اے کے مطابق تازہ کارروائی لاہور کے علاقوں جوہر ٹاؤن میں  کی گئی جہاں سے 11 مزید چائنیز کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں