weather in pakistan 46

پنجاب اور خیبرپختوںخواہ کے کئی علاقوں میں آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش

رمضان المبارک میں شدید گرمی کے ستائے عوام کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری، بارش کے سلسلے کا آغاز ہوگیا، جمعرات کی شب کوپنجاب اور خیبرپختوںخواہ کے کئی علاقوں میں آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

مضان المبارک میں ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ  میں ہیں ۔
پاکستان کے بیشتر میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔
جمعرات کی شب کو خیبرپختوںخواہ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی تھی کہ راولپنڈی، اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعہ کو موسم گرم اور خشک رہے گا۔
جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، قلات، سرگودہا، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک  ریا جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی کا راج رہا۔ بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، شہید بینظیرآباد، بہاولنگر 45، ڈی جی خان، اوکاڑہ، دادو، سکرنڈ، موہنجوداڑو، خانپور، سبی، چھور، سکھر اور پڈعیدن میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں