79

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ، تاحال معاہدہ طے نہ پا سکا

وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف کا وفد مشن چیف ارنسٹو رمریزو کی صدارت میں وزارت خزانہ سے روانہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب حکام وزارت خزانہ کا مؤقف ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں تاہم معاہدے کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق معاہدہ طے پانے پر وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں