65

وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکے ہمراہ زچہ اور بچہ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے

دو سو بیڈز کے اسپتال کی تعمیر دو سال کی مدت میں مکمل کی جائے گی
عمران خان تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے، جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ بھی ہمراہ ہوں گے۔

دو سو بیڈز کے اسپتال کی تعمیر پر پانچ ارب چورانوے کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے۔ منصوبے کی تکمیل دو سال کی مدت میں ہو گی

دوسری جانب وزیراعظم کی آمد پر راول پنڈی کے ینگ ڈاکٹرز نے بھی احتجاج کا عندیہ دے دیا ہے

راول پنڈی کے تینوں سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف گزشتہ ایک ہفتہ سے ہڑتال پر ہیں۔ تینوں اسپتالوں کی او پی ڈی مریضوں کیلئے گزشتہ ایک ہفتہ سے بند ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں