پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم مثبت کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کو 270 سے 280 تک محدود کرنے
کی کوشش کریں گے
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں محمد عامر کی جگہ یاسر شاہ کو موقع دیا گیا ہے
واضع رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے دوسرے میچ بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے
پاکستان ٹیم
کپتان سرفراز احمد، آصف علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی۔
انگلینڈ ٹیم
کپتان آئن مورگن، معین علی، ڈیوڈ ویلی، جونی بئرسٹو، جو بٹلر، جو رُوٹس، بین اسٹوکس، معین علی، کرس ووکس، عادل رشید اور لیئم پنکٹ۔