Altaf Hussain arrested 81

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا

لندن: ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسين کو لندن میں اپنے رہائش گاہ سے نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں ایک چھاپے میں گرفتار کیا گیا ہے

سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  بانی متحدہ کو نفرت انگیز تقاریر کے الزام پر لندن میں منگل کی صبح حراست میں لیا گیا ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور انھیں تحویل میں لے کر مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے

پولیس ٹیم کئی گھنٹوں سے ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہی ہے۔ برطانوی پولیس کے اہلکار لندن کے شمال مغرب میں ایک اور گھر کی تلاشی بھی لے رہے ہیں چھاپے میں 15 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا
یاد رہے کہ الطاف حسین نے 22 اگست 2016 کو لندن سے بذریعہ ٹیلیفونک خطاب کے دوران ریاست مخالف تقریر کی تھی جس کی تحقیقات کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم بھی پاکستان آئی تھی۔

بانی ایم کیو ایم کی تقریر کے خلاف مختلف مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں جس میں فاروق ستار سمیت دیگر کئی رہنما کو نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق پاکستان کو باقاعدہ آگاہ کردیا گيا ہے اور امکان ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم دو ہفتوں میں برطانیہ جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں