43

تھائی لینڈ میں پھنسی پاکستانی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

 نامور اداکار محب مرزا، صنم سعید، سارہ لورین اور شمعون عباسی  سمیت  دیگر اداکارووں پر مشتمل فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی 21 رکنی ٹیم وطن واپس پہنچ ہوگئی ہے

اداکار شمعون عباسی نےاسلام آباد پہنچ کر ایرپورٹ اسٹاف کی خدمات کو سراہا ہے

یاد رہے کہ کرونا وائرس کے باعث مذکورہ ٹیم گزشتہ کئی ہفتوں سے تھائی لینڈ میں پھنسے ہوے تھے۔ چند روز قبل  اداکارشمعون عباسی نے حکومت سے   انہیں تھائی لینڈ سے فوری پاکستان واپس لانے کیلئے اقدامات کی اپیل   کرتے ہوے کہا تھاکہ  کہ ان کے پاس  اب وسائل موجود نہیں کہ وہاں مزیدقیام کرسکیں۔ تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے اب ایک پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ میں پھنسے فلم عشرت میڈ ان چائنا کی ٹیم سمیت دیگر پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔

اداکار شمعون عباسی  سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹیو ٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ وہ کو دوپہر 3 بنکاک سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ ہوں گے اور کرونا سے متعلق اپنے ٹیسٹ اور تمام عمل سے گزریں گے۔شمعون عباسی نے خصوصی پرواز کیلئے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قبل ازیں تھائی لینڈ میں پھنسے اداکار شمعون عباسی نے وطن واپسی کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی، شمعون عباسی  نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس وقت تھائی لینڈ کے شہر کنچھنا بوری میں موجود ہیں یاد رہے کہ  اداکار  شمعون عباسی  فلم عشرت میڈ ان چائنا کی عکس بندی کے سلسلے میں  تھائی لینڈ  گئے تھے تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث فضائی سروس معطل ہونے سے وہ وہاں پھنس گئے ہیں۔ اداکارہ سارہ لورین نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستانی حکومت کا شکریہ اداکرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ وطن واپس پہنچ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں