Anjuman 96

ماضی کی مشہور پنجابی اداکارا رشتہ ازواج میں بندھ گئی

 اکیلے پن کے باعث تنہائی دور کرنے کیلئے شادی کا فیصلہ کیا تاہم میں نے سب سے پہلے اپنے بچوں سے اس بات کی اجازت لی

لاہور(انٹرنیٹ ںیوز) ماضی کی مشہور پنجابی اداکارہ انجمن پروڈیوسر اور فلمسٹار وسیم احمد عرف لکی علی سے رشتہ ازواج سے منسلک ہو گئی ۔اداکارہ انجمن کا کہنا ہے کہ اکیلے پن کے باعث زندگی گزارنا مشکل تھی، تنہائی دور کرنے کیلئے جیون ساتھی چنا۔

انہوں نے کہا کہ نکاح کرنا کوئی بری بات نہیں یہ آپ کا شرعی حق ہے کہ اپنی زندگی کا اچھا فیصلہ کریں۔ علی سے پرانی جان پہچان نہیں تھی۔  لکی علی بہت اچھے انسان ہیں، ان کے خاندان نے مجھے عزت دی اور قبول کیا لکی علی خود آرٹسٹ رہے ہیں، انہوں نے شوقیہ طور پر کام کیا اور فلمز بھی بنائیں، وہ مجھے سمجھتے ہیں، ان سے بہتر میرے پاس کوئی انتخاب نہیں تھا۔ پانچ ماہ پہلے باقاعدہ ملاقات کے بعد شادی کا فیصلہ کیا

ان کا کہنا تھا کہ لکی علی نے مجھے عزت دی، مجھے تحفظ کا احساس دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا اپنا ڈیفنس میں ایک کنال کا گھر ہے۔ میرے متعلق افواہیں پھیلانے والے سوچ سمجھ کر بات کریں، صدا کسی نے نہیں رہنا زندگی کو پیار محبت سے گزارنا ہی بہتر ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ شوہر مبین ملک کے 2013 میں انتقال کے بعد اداکارہ تنہا زندگی گزار رہی تھی ان کی عمر 64 سال ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں