پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کرونا مریضوں کی تعداد 1775 تک پہنچ گئی ہے ۔
حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے تیز رفتار پھیلاو کی روک تھام کیلئے لاک ڈائون کے باوجود مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ وزارت صحت کے اعدادوشمارکے مطابق صوبہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو ریا ہے۔ یہاں سب سے زیادہ 661 مریض ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 566 اور خیبر پختونخواہ میں 221 مریضوں کا پتہ چلا ہے ۔ بلوچستان میں 158 اور گلگت بلتستان میں 128 اور آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں جبکہ اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد51 ہے ۔ پاکستان میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہے جبکہ 53 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں