کوروناوائرس: پاکستان میں بھی ٹرین کی کوچز آئسولیشن وارڈ میں تبدیل 48

کوروناوائرس: ریلوے کوچزکوآئسولیشن وارڈ میں تبدیل کردیا گیا

کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان بھر میں مسافر ٹرینیں عارضی طور پرمعطل ہیں جبکہ پاکستان ریلوے نے تمام بزنس کلاس اور ایئرکنڈیشنڈ سلیپر کوچز کو موبائل آئسولیشن وارڈز میں تبدیل کردیا جس میں 2 ہزار کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج ممکن ہوسکے گا۔

وزیرریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی اسٹیشن پر صحافیوں کو بتایا کہ متعلقہ حکام کی درخواست پر مذکورہ موبائل آئسولیشن وارڈز کو ملک کے کسی بھی حصے میں بھیج دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا گیا کہ مجموعی طور پر220 کوچز کو موبائل آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ ہر کوچ کے 9 کمپارٹمنٹ ہوتے ہیں لہذا اایک ہی کمپارٹمنٹ میں 9 وارڈز دستیاب ہیں۔

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویز اپنے ساتوں ڈویژنوں راولپنڈی، پشاور، لاہور، کراچی کوئٹہ، سکھر اور ملتان میں 100/100 بستر پر مشتمل موبائل آئسولیشن وارڈز فراہم کر رہا ہے، ہر ایک میں ایک وینٹیلیٹر موجود ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ پاکستان میں کورونا صورتحال اتنی خراب نہیں ہے جتنی دیگر ممالک جیسا کہ اٹلی، اسپین یا امریکا میں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مسافر ٹرینیں تاحکم ثانی معطل کردی ہیں جبکہ فریٹ ٹرینیں پورے ملک میں چل رہی ہیں۔

اس ضمن میں شیخ رشید احمد نے کہا گزشتہ روز کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ ٹرینیں تاحکم ثانی معطل رہیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں