سعودی حکومت نے مطاف کو طواف کے لیے کھول دیا 108

سعودی حکومت نے مطاف میں طواف کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔

ٹوئٹر پر حرمین کے اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مطاف پر طواف کا سلسلہ بحال کردیا گیا ہے اورلوگوں کی محدود تعداد کو عبادت کی ادائیگی اجازت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر مکہ اور مدینہ میں غیر ملکیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی تھی اور 4 مارچ کو عمرہ ادائیگی  بھی عارضی طور پر معطل کردی تھی  تاہم سعودی شہریوں کو نماز اور عبادات کی اجازت دی گئی تھی لیکن اگلے  ہی روز مطاف کو خالی کروالیا گیا تھا۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اب تک ایک ہزار 453 ہوگئی جبکہ 8 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت 25 مارچ کو رپورٹ ہوئی تھی تاہم اس سے ایک روز قبل ہی حکومت نے ملک میں کرفیو کا نفاذ کردیاتھا اور مساجد میں پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں