79

تین لاکھ نوجوان کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکے ہیں، محمد عثمان ڈار

وزیرِ اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار کی ملاقات

نوجوان اس ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ آزمائش کی گھڑی میں پوری قوم نے بالعموم اور نوجوانوں نے بالخصوص ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے: وزیرِ اعظم

ملاقات میں معاون خصوصی نے وزیرِ اعظم کو کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس میں رضاکارانہ طور پر شمولیت کے حوالےسے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا

عثمان ڈار نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ اب تک محض 48 گھنٹوں میں تقریبا تین لاکھ نوجوان کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکے ہیں اور یہ سلسلہ نہایت تیزی سے جاری ہے۔

معاون خصوصی نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ ریجسٹریشن کی مہم میں ملک کے طول و عرض سے نوجوان گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں نوجوانوں کی بھرپور شمولیت کے جذبے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں نوجوانوں کا یہ جذبہ نہایت حوصلہ افزا اور لائق تحسین ہے

رجسٹریشن کا عمل 10اپریل تک جاری رہے گا: معاون خصوصی عثمان ڈار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں