73

نادیہ جمیل کی بریسٹ کینسر کی کامیاب سرجری

معروف اداکارہ نادیہ جمیل بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان کی کامیاب سرجری کے بعد بحالی صحت کی طرف گامزن ہیں سرجری کے بعد اداکارہ نے اپنے مداحوں کے لیے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نادیہ جمیل نےاپنے مداحوں کو کامیاب سرجری کی خبر دیتے ہوۓ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ ’آپ سب کی دعاؤں اور پیار کا شکریہ، آپ سب کا دل بہت بڑا ہے اور میں یقیناً بہت خوش قسمت ہوں‘

انہوں نے مزید بتایا کہ بائیوپسی کے بعد ’2 ہفتوں میں کیموتھراپی اور ریڈی ایشن سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، درد برداشت کر رہی ہوں، مضبوط ہورہی ہوں، آج کیلئے شکر گزار ہوں‘

نادیہ جمیل کے مطابق وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہیں اور کافی مثبت سوچ رہی ہیں۔ وہ اپنی صحت کا خیال رکھ رہی ہیں اور اب سے اپنی غذا پر بھی خاص توجہ دیں گی۔ واضع رہے کہ نادیہ جمیل نے چند روز قبل بریسٹ کینسر کی تشخیص کا انکشاف کرتے ہوے کیا تھا کہ وہ اداسی، خوف، محبت، سکون، قبولیت، صبر اور شکر جیسے ملے جلے احساسات سے دوچار ہیں اور اس دوران انہیں اپنے بچوں، والدین، اپنے پیاروں اور خود کے لیے ذمہ داری کا احساس بھی ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں