79

کرونا لاک ڈاؤن: طویل عرصہ بعد موسم بہارکی آمد

کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے تحت ملک کے اکثر شہروں کی مارکیٹیں، سرکاری دفاتر، تعلمی و تجارتی مراکز اور پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے

کرونا لاک ڈاؤن کے باعث جہاں انسانی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے وہاں ماحولیات، موسم، جنگلی حیات اور فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے بند ہونے کے باعث ایندھن کا استعمال کم ہونے سے ہوا کی کوالٹی بہت بہتر ہوگئی ہے

 ماہرین کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے فضائی آلودگی کے حساب سے بدترین شہروں میں شمار ہونے والے شہروں میں لاک ڈاؤن کے بعد آلودگی میں واضع کمی واقع ہوئی ہے جسکا اثر موسم پر بھی پڑا ہے گذشتہ کئی دہائیوں کے بعد اس سال لاک ڈاؤن کے باعث بہار کا موسم آیا ہے لاک ڈاؤن کا جنگلی حیات پربھی واضع اثر ہوا ہے اورپرندوں نے دوبارہ شہروں کا رخ کر لیا ہے جس سے قدرتی حسن میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں