59

مائیکرو سافٹ ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم کی پہلی جھلک

مائیکرو سافٹ کا نیا ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم کی پہلی جھلک آن لائن لیک ہوئی ہے۔

مائیکرو سافٹ کا نیا ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم آخری مراحل میں داخل

ونڈوز کے نئے آپریٹنگ سسٹم میں نیا یوزر انٹرفیس، اسٹارٹ مینیو اور بہت کچھ ونڈوز 10 سے مختلف ہوگا۔

درحقیقت ونڈوز 11 کا یوزر انٹرفیس اور اسٹارٹ مینیو مائیکرو سافٹ کے مجوزہ “ونڈوز 10 ایکس” سے ملتا جلتا نظر آتا ہے، جسے متعارف کرانے کا منصوبہ ترک کردیا گیا تھا۔

ونڈوز 11 ڈیسک ٹاپ میں مائیکروسافٹ نے ایپ آئیکونز کو سائیڈ کی بجائے درمیان میں رکھا ہے اور وہاں ہی نیا اسٹارٹ بٹن اور مینیو بھی موجود ہے۔

ونڈوز 11 کو متعارف کرانے کا ایونٹ 24 جون کو منعقدہو گا

نئے اسٹارٹ مینیو میں لائیو ٹائلز موجود نہیں بلکہ پنڈ ایپس، ریسنٹ فائلز اور ونڈوز 11 ڈیوائسز کو فوری شٹ ڈاؤن یا ری اسٹارٹ جیسے آپشنز موجود ہیں۔

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کے مقابلے میں ونڈوز 11 میں کافی کچھ بہت آسان کیا ہے۔

اگر آپ اسٹارٹ مینیو اور ایپ آئیکونز کو سینٹر پر نہیں رکھنا چاہتے تو انہیں بائیں جانب منتقل کرنے کا آپشن بھی ہے جبکہ ڈارک موڈ بھی نئے آپریٹنگ سسٹم میں شامل ہوگا۔

کہا جارہا ہے کہ مائیکرو سافٹ نئے آپریٹنگ سسٹم میں ونڈوز ویجیٹس کو واپس لارہا ہے جس کی ابتدائی شکل بھی لیک ہوئی ہے۔

ونڈوز 11 میں نئے اسنیپ کنٹرولز کو بھی شامل کیا جارہا ہے جس سے صارف تمام ایپس کے لیے میکسیمائز بٹن تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 11 کو متعارف کرانے کا ایونٹ 24 جون کو منعقد کیا جارہا ہے جس میں نئے او ایس کی ابتدائی شکل جاری کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں