55

(کراچی)بھتہ نہ دینے پر محنت کش کو پاؤں سے محروم کر دیا گیا

دو ہزار روپے ہفتہ وار بھتہ نہ دینے پر کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے سپروائزر سرفراز سلیم نے مبینہ طور پر محنت کش محمد عابد کے پاؤں پر ٹریکٹرچڑھادیا، ٹانگ دھڑ سے علیحدہ،

سپروائزر نے اپنا جرم چھپانے کیلئے جناح اسپتال سے محمد عابد کی کٹی ہوئی ٹانگ اور میڈیکو لیگل رپورٹ غائب کرادی،

قانونی کارروائی کرنے پر محنت کش اور اس کے کمسن بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

کراچی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سمندر سے بوتلوں میں پانی بھر کر تفریح کیلئے سی ویو پر آنے والوں کے پاؤں دھونے کا کام کرنے والے غریب مزدور عابد نے بھتہ خور ٹھیکیدار سرفراز کو 2000 ہفتہ بھتہ بروقت ادا نہیں کیا۔
اس بنا پر ٹھیکیدار سرفراز نے گالیاں دیں اور غریب مزدور کے پاؤں پر اس کے معصوم بچوں کے سامنے ٹریکٹر چڑھا دیا۔ جس سے اس شخص کا پاؤں جسم سے الگ ہوگیا۔
یہ اندوہناک منظر دیکھ کر مزدور کے معصوم بچے چیختے چلاتے رہے جبکہ ٹھیکیدار سرفراز منہ بند نہ رکھنے کی صورت میں مزید نقصان کی دھمکیاں دیتا ہوا موقع واردات سے فرار ہو گیا۔
محنت کش کا وزیراعظم پاکستان عمران خان سے انصاف کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں