وزیراعظم کا کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان 138

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس قائم کردی گئی وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اپنی صلاحیت کے مطابق کورونا وائرس کا مقابلہ کر رہی ہے قوم  کوروناوائرس کے خلاف کامیابی کے لئے متحد ہو جائے

انہوں نے کہا کہاکہ لاک ڈاؤن سے لوگ بے روزگار ہو جائیں گے اور ان کو کھانے کو کچھ نہیں ملے گا تو لاک ڈاؤن کامیاب نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو کورونا کے خلاف کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ کیونکہ کورونا وائرس امیر اور غریب میں فرق نہیں کرتا ۔

عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام کا کااعلان کرنےہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سول انتظامیہ اور فوج کے تعاون سے کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس میں صورتحال پر نظررکھنے کیلئے ایک سیل چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے وزیراعظم نے قوم سے عطیات کی اپیل کرتے ہے نیشنل بینک آف پاکستان میں کورونا ریلیف فنڈ کا بھی اعلان کیا جہاں عطیات جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ یہ عطیات  ٹیکس سے مستثنی ہونگے اور ٹیکس جمع کرانے والے افراد کو ٹیکس مراعات دی جائیں گی۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا ریلیف پیکج آٹھ ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے ۔ ضرورت پڑنے پر مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ایسی صنعتوں کو کم شرح منافع پر قرضے دے گا جو اپنے ملازمین کو ملامتوں سے نہیں نکالیں گی۔ بھارت نے سوچے سمجھے بغیر لاک ڈاؤن کیا ،آج ان کے وزیراعظم نریندر مودی کو عوام سے معافی مانگی پڑی رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں