عمران خان اگر آپ کو ہماری ضرورت ہے تو ہم حاضر ہیں، عاطف اسلم 74

عاطف اسلم نےعمران خان کو مدد کی پشکش کر دی، اگر آپ کو ہماری ضرورت ہے تو ہم حاضر ہیں

پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’میں صرف وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرنا چاہتا ہوں، وہ جس طرح اس عالمی وبا سے نمٹ رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے‘۔

انہوں نےاپنی خدمات پیش ککرتے ہوے کہا کہ آپ کو ہماری ضرورت ہے تو ہم حاضر ہیں۔ انہوں ن کہا کہ جوبھی جس طرح کی بھی اس مشکل وقت میں مدد کرسکتا ہے وہ ضرور کرے۔

عاطف اسلم نے مزید کہا کہ ’اللہ پاک ہمیں ہمت دے کہ ہم اس مشکل وقت سے نکل سکیں‘۔

پاکستان میں نوول کورونا وائرس شدت اختیار کر رہا ہے اور پاکستان میں اموات اور نئے مریض آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ملک میں متاثرین کی تعداد 1700 سے تجاوز کرگئی جبکہ  اب تک 21 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

واضح رہے کسی کورونا وائرس کا شکارافراد میں مرض کی شدت  کی صورت میں فلو یا نمونیا جیسی علامات سامنے آتی ہیں جبکہ اس کی نئی قسم کا اب تک کوئی ٹھوس علاج موجود نہیں مگر احتیاطی تدابیر کی مدد سے اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

کورونا وائرس کی علامات میں ناک بند ہونا، سردرد، کھانسی، گلے کی سوجن اور بخار شامل ہیں اس وائرس میں مبتلا افراد کا نظام تنفس متاثر ہوتا ہے اور اسے سانس میں تکلیف سمیت گلے میں سوزش و خراش بھی ہوتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں