101

صوبہ پنجاب میں کل سے اشیاء ضروریہ کی خریداری کے اوقات کار تبدیل

پنجاب بھر میں کل سے اشیاء ضروریہ کی دکانوں کیلیے اوقات کار تبدیل، صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ فارمیسی کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کے ترمیمی نوٹیفکیشن کے تحت کل سے 7 اپریل تک صبح 9 بجے تا شام 5 بجے تک پنجاب بھر میں گراسری سٹور ، کریانہ سٹور ، بیکری ، آٹا چکی ، تندور ، دودھ دہی کی دوکانیں ، آٹو ورکشاپس ، پٹرول پمپس ، گوشت کی دُوکانیں ، سبزیوں کی دُوکانیں، زرعی اجناس و مشینری اور فروٹ و غیرہ کی دکانیں شام 5 بجے بند کردی جائیں گی.

کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صُورت میں قانوُنی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں